بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے لئے قرارداد، جس کو ڈیموکریٹس اور کئی ریپبلکن ارکان کی حمایت حاصل ہے، وینزویلا کی سرزمین پر امریکی حملے اور اس ملک کے صدر کے اغوا کے بعد سامنے آئی ہے۔
امریکی قانون سازوں کا یہ اقدام امریکی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے لئے ہونے والی کوششوں کا حصہ ہے جن کا آغاز ستمبر 2025 میں وینزویلا کی کشتیوں پر امریکی حملوں کے بعد سے ہؤا تھا۔
آج کی رائے شماری میں اس قراداد کی منظوری امریکی صدر کے اختیارات کم کرنے میں ان قانون سازوں کی بڑی کامیابی سمجھی جائے گی۔ اس سے پہلے، اسی سلسلے میں، سب سے آخری قرارداد صرف دو ووٹوں کے فرق سے مسترد ہوئی تھی۔
مادورو کے اغوا کے بعد، بڑی تعداد میں ڈیموکریٹ قانون سازوں نے اعلانیہ اور کچھ ریپبلکنز نے پس پردہ، ٹرمپ پر کانگریس کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
قرارداد کے حامیوں کو امید ہے کہ یہ تجویز سینٹ میں رائے شماری کے نتیجے میں منظور ہوگی؛ لیکن اگر یہ منظور بھی ہوجائے تو اسے قانون بنانے کے لئے ضڑوری ہے کہ ایوان نمائندگان ـ جو اس وقت ریپبلکنز کے کنٹرول میں ہے ـ اس کو منظور کرے اور پھر اس کو صدر کے ویٹو سے گذرنا پڑے کا جس کے لئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی دو تہائی آراء کی ضرورت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ